اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

عمران خان نے مریم نواز سے متعلق گھٹیا الفاظ استعمال کیے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے مریم نواز کے بارے میں گھٹیا الفاظ استعمال کیے۔

فیصل آباد میں خطاب کے دوران راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کے بیانات ان کے دل میں بغض کا نتیجہ ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین بتائیں ان کی فرنٹ مین فرح گوگی کہاں ہے؟

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بدھ 22 مارچ کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پولیس آفیسرز کے نام لے کر گالیاں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کل اسے قتل کرنے کا پروگرام تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پوچھتا ہوں کیا پولیس کو جوڈیشل کمپلیکس آنے والوں کی فہرست نہیں ملی تھی؟ پولیس والے فہرست سے ہٹ کر لوگوں کو کیسے اندر آنے دیتے؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں، اس وقت فرح گوگی کہاں ہے؟ آپ کی فرنٹ مین نے ٹرانسفر پوسٹنگ سے 12 ارب روپے کمائے ہیں۔

راناثناءاللّٰہ نے کہا کہ عمران خان تلاشی کیوں نہیں دے رہے؟ توشہ خانہ کی چوریاں اور جعلی رسیدیں بنوانا ثابت ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کو حساب دینا پڑے گا۔

وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پچھلے ایک ہفتے سے ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو برا لگا کہ اس وقت ان کی اہلیہ گھر میں اکیلی تھیں، اُن کی اہلیہ کا ہر چیز سے لینا دینا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان یہ نہ بتائیں کہ پیٹرول بم کیسے بنتے ہیں، یہ بتائیں پولیس پر پیٹرول بم سے حملے ہوئے ہیں یا نہیں؟ فائرنگ ہوئی ہے یا نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال محنت کر کے معیشت کو اس جگہ پہنچایا، شرم کرو اور تسلیم کرو کہ ملکی حالات تم نے خراب کیے ہیں۔

رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے عوامی سمندر لانے میں ناکامی پر اسمبلیاں توڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا الیکشن ہونے جارہا ہے جو آئین کے مطابق نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے الیکشن میں دو صوبوں میں سیاسی حکومتیں ہوں گی، ایسے الیکشن کے نتائج کوئی قبول نہیں کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.