پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لاہوریوں کا جلسے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور وزیر اعظم کی کُرسی چھوٹنے کے بعد سے عوامی رابطہ تحریک چلا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں عمران خان پشاور اور کراچی میں جلسے کر چکے ہیں جبکہ گزشتہ رات پی ٹی آئی نے لاہور کے مینارِ پاکستان کے مقام پر جلسہ کیا۔
لاہوریوں کی جانب سے اس جلسے میں شرکت کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر متعدد پوسٹس کے ذریعے لاہور کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عمران خان نے اپنے نئے نعرے سمیت لکھا ہے کہ ’شکریہ لاہور!!! مینارِ پاکستان کی نئی قرارداد، فوری انتخابات۔‘
لاہور جسلے کے ’ایرئیل ویوز‘ (ڈرون سے لی گئی تصویریں) شیئر کرتے ہوئے عمران خان کا ایک اور پوسٹ میں لکھنا ہے کہ ’ سب سے زیادہ متحرک اور پرجوش عوام کا میری 26 سالہ سیاست میں بڑے پیمانے پر حمایت کرنے اور سب سے بڑے جلسے میں شرکت کے لیے لاہور کا شکریہ۔‘
Comments are closed.