اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

عمران خان نے راولپنڈی آزادی مارچ کے بعد پیغام جاری کردیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہونے والے راولپنڈی آزادی مارچ کے بعد پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر عمران خان نے لکھا ہے کہ راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی۔

سابق وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ جلسے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے خطاب میں عمران خان نے موجودہ نظام کا حصہ نہ رہنے اور تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسلام آباد گئے تو ملک کا نقصان ہو گا۔

عمران خان کے علاوہ دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکاء سے خطاب کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.