پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

عمران خان نے جنرل عاصم منیر کو ایمانداری سے کام کرنے پر برطرف کیا، فیصل واوڈا

عمران خان دور حکومت کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو ہٹانے سے متعلق زیر گردش باتیں درست ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلا خوف کہتا ہوں کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیر کے بارے میں کل جھوٹ بولا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیر کو ایمانداری سے کام کرنے پر برطرف کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جنرل عاصم منیر کو بتایا تھا کہ آپ جو کرنے جا رہے ہیں، آپ کےلیے نقصان دہ ہوگا۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اس پر جنرل عاصم منیر نے جواب دیا واوڈا مجھے کہہ رہے ہو کہ اپنے ملک اور وزیراعظم سے بے ایمانی کروں؟ میں یہ نہیں کر سکتا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جنرل عاصم منیر سے متعلق برطانوی جریدے کی خبر کی تردید کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے شواہد پیش کردیے، اگلے دن عمران خان نے انہیں برطرف کردیا، جنرل عاصم منیر کو ہٹانے سے متعلق باتیں درست ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر گولیاں، قتل و غارت اور دھرنا، سب کچھ جنرل عاصم منیر کی بطور چیف تقرری روکنے کےلیے کیا گیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم جنرل عاصم منیر کو سینیٹ مینج کرنے کا آرڈر دیا تھا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے منع کردیا تھا کہ فوج اس میں مداخلت نہیں کرسکتی اور ساتھ ہی عمران خان سے کہا کہ یہ جمہوری معاملہ ہے، اس سے جمہوری طریقے سے نمٹیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نےسائفر سے متعلق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ویڈیو شیئر کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے آڈیو، ویڈیو شواہد خان صاحب کو دکھائے گئے تھے، عمران خان کو یہ شواہد دینے کے گواہ کابینہ کے اور لوگ بھی تھے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہزاد اکبر اکیلے نہیں تھے، انہیں خاص آدمی کی سپورٹ تھی، گھڑی اسکینڈل میں خان صاحب کو 3، 4 کروڑ روپے ملے، باقی کے 20، 25 کروڑ روپے اپنے پرائے سب نے مل کر لوٹے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.