بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔

اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا مؤقف مسترد کر دیا۔

اجلاس میں اسد قیصر، بابر اعوان، بیرسٹر علی ظفر، سیف اللّٰہ نیازی اور  عثمان ڈار شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران عدالتوں میں پی ٹی آئی کی زیر سماعت درخواستوں اور شہباز گل کیس کی عدالتی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.