بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹر الیاس بلور کی درخواست پر فراڈ کا مقدمہ درج

سینیٹر الیاس بلور کی درخواست پر راولپنڈی کے تھانہ کینٹ میں دھوکا دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کے مطابق انہیں فون کال آئی تھی کہ ان کا بھانجا کسی جرم میں گرفتار ہے اور رقم مانگی گئی۔

ترجمان کے مطابق مدعی نے فوری آن لائن رقم 10 لاکھ98 ہزار روپے کالر کے فراہم کردہ نمبرز پر بھجوادی۔ تاہم رقم ادا کرنے کے بعد مدعی کو علم ہوا کہ بھانجا اپنی فیکٹری میں تھا۔

ترجمان کے طابق مدعی کی درخواست پر دھوکا دہی اور ٹیلیگرافی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے فیصل آباد سے پولیس اہلکار بن کر کال پر مدعی سے فراڈ کیا۔

تحقیقات کیلئے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں اور میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.