عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ الیکشن کی تیاری کرنے کا کہہ دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ 22 جولائی کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی پنجاب میں پی ٹی آئی کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے اجلاس میں پارٹی قیادت کو آئندہ الیکشن کی تیاری کرنے کا کہہ دیا ہے۔
Comments are closed.