سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ عمران خان ان کو بھی غدار کہہ رہا ہے جنہوں نے تین سال اس کا ساتھ دیا۔
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے علی موسیٰ گیلانی کی حمایت پر ن لیگی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی مثالیں کم ملتی ہیں جب آپ سب مل کر الیکشن مہم چلا رہے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو غدار کہنا مناسب بات نہیں، اتحادیوں نے چھوڑا تو عمران خان نے انہیں بھی غدار کہا۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان سائفر کے معاملے میں بےنقاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی شخصیت سے نہیں، عمران خان کے بیانیہ سے ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوئی، پہلی دفعہ عمران خان کے دور میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کو بنانے والے آئین کا تقدس جانتے ہیں، آصف زرداری نے بطور صدر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضمنی الیکشن بہت اہم ہے، ہم نے ہمیشہ عدلیہ اور اداروں کا احترام کیا۔
Comments are closed.