بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے اقوام متحدہ میں کہا پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہا، مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصنوعات مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ملک میں تمام سازشوں کا منبع ہیں، عمران خان نے اقوام متحدہ میں کہا پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اداروں کے خلاف جو بھی سازش ہوتی ہے، وہ عمران خان کی طرف سے ہوتی ہے، آخر آپ کرنا کیا چاہتے ہیں، میں یہ مقدمہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔

 مصدق ملک نے کہا کہ جو سازش شہباز گل نے کی اس کا اعتراف جرم عمران خان نے کیا ہے، لوگ کئی دنوں سے پوچھ رہے تھے شہباز گل کے پیچھے کون ہے، شہباز گل کے پیچھے عمران خان ہے۔

 مصدق ملک نے کہا کہ دفاعی اداروں کےخلاف ٹرینڈ کون چلا رہا ہے، جن شہیدوں کا ہیلی کاپٹر کریش ہوا ان کے خلاف ہرزہ  سرائی کون کر رہا ہے؟

وزیر مملکت نے کہا کہ صرف چہرہ شہباز گل کا تھا، زبان عمران خان کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.