پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

 عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی اجازت کے بغیر کسی جج کو کمیشن کے لیے نامزد نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے کسی جج کے خلاف تحقیقات یا کارروائی کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

آڈیو لیکس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کیے گئے 3 رکنی کمیشن میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان بھی شامل ہیں۔

آڈیو لیکس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.