ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

عمران خان نہ پنجاب اسمبلی، نہ ہی کے پی اسمبلی توڑ سکتے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نہ پنجاب اسمبلی توڑ سکیں گے نہ ہی کے پی اسمبلی توڑ سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان آج ایک فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے۔

 جیو نیوز  کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ 20 فیصد لوگ ریکوزیشن جمع کروادیں تو اسمبلی نہیں توڑی جاسکتی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں متبادل قیادت موجود ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کی اسمبلی سے پاکستان تحریک انصاف کے لوگ باہر آئے تو وہاں ضمنی الیکشن ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ملک کی تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے اور اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔

راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ اس نظام میں نہیں رہنا، ہم ساری اسمبلیوں سے نکلنے لگے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سے بات کی ہے پارلیمانی کمیٹی سے بات کر رہا ہوں، بجائے توڑ پھوڑ کریں اس سے بہتر ہے کہ اس نظام سے باہر نکلیں، فیصلہ کریں گے کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.