پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جلسے میں شرکت کے لیے نور خان ایئربیس پر پہنچ گئے۔
عمران خان لاہور سے نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر نور خان ایئر بیس پہنچے۔
ذرائع نے بتایا عمران خان اب نور خان ایئربیس سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لیے بارانی یونیورسٹی میں ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔
پولیس حکام کے مراسلے میں پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ بُلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگا دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ گاہ سکستھ روڈ فلائی اوور سے بینظیر بھٹو اسپتال تک بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.