جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

عمران خان ملتان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر ملتان پہنچ گئے.

وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ سے اسپورٹس گراؤنڈ روانہ ہوگئے، وہ نور خان ایئر بیس چکلالہ سے ملتان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان ملتان میں کسان کارڈ تقسیم کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، دورہ ملتان میں جنوبی پنجاب کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

دورہ ملتان میں جنوبی پنجاب کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

وزیر اعظم کے دورے میں ملتان کیلئے 30 ارب کا ترقیاتی پیکج الگ ہوگا۔

عمران خان زرعی یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے، انجینئرنگ یونیورسٹی اور مختلف سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.