ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

عمران خان لاہور سے راولپنڈی کیلئے روانہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان زمان پارک لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا لاہور ایئر پورٹ پر چارٹر طیارے کی سیکیورٹی چیکنگ مکمل ہو گئی ہے، وہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے براہ راست راولپنڈی پہنچیں گے۔

راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔

پولیس حکام کے مراسلے میں پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ بُلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگا دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ گاہ سکستھ روڈ فلائی اوور سے بینظیر بھٹو اسپتال تک بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.