جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

عمران خان قومی ٹیم کو مبارکباد کے ٹوئٹ میں غلطی کر گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ عمران خان قوم کرکٹ ٹیم کے لیے کیے گئے مبارک باد کے ٹوئٹ میں بھی غلطی کرگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء میں ایسے موڑ پر پہنچ گئے ہیں، یا تو وہ تاریخی لحاظ سے عمران خان یا پھر شعیب ملک بن سکتے ہیں۔

عمران خان پہلے مبارکباد کے ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جگہ اپنی پارٹی کے رہنما بابر اعوان کا نام لکھ گئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے بعد میں اپنے ٹوئٹ میں تصحیح کرکے اس میں بابراعظم کا نام لکھا۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور تیسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.