بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان فوج اور کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں، بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فوج اور کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ پس پردہ مفاہمت کیلئے کام کرر ہے ہیں ، کوشش ہے کہ اسٹیک ہولڈرز میں غلط فہمیاں دور کریں۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پھر ثابت ہوا عمران خان معیشت، سیاست اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے ان گائیڈڈ میزائل ہے، اداروں کے ارکان کو حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ دینا اس انارکسٹ کی پہچان ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام بنانے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کی محب وطن قوتیں عمران خان کو مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.