وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان سے نامہ اعمال مانگنے والی ن لیگ نامہ اعمال دکھائے کہ برسوں اقتدار کے باوجود کشمیریوں کے لیے کیا کیا؟
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سوائے لوٹ مار کے ظلِ سبحانی نے کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ظل سبحانی مودی اور جندال کے ساتھ پینگیں بڑھا کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک جھڑکتا رہا۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر اور کشمیریوں کے محافظ ہیں انھوں نے کشمیریوں کا سفیر بن کر مودی کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کشمیری ڈٹ کر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ظل سبحانی کی دوغلی پالیسی کا خاتمہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کے نام پر برسوں لوٹ مار کرنے والوں کو کشمیری نشان عبرت بنائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے الیکشن میں تمام مافیاز کو شکست فاش دیں گے۔
Comments are closed.