پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے عمران خان کو سازش اور فواد چوہدری کو مداخلت قرار دے دیا۔
عابد شیر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی نے سازش کا لفظ اب ’مداخلت‘ سے بدل دیا ہے، یوٹرن کی روایت برقرار ہے، سازش کے جھوٹ کے بعد اب مداخلت کا کہہ کر عمران نیازی نے اپنے بیانیے کو خود رد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اور خارجہ مفادات کے خلاف عمران نیازی سازش تھا جس کی تحقیقات ہوگی۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ معیشت تباہ اور روزگار کی بربادی سازش اور اسٹیٹ بینک کو گروی رکھنا مداخلت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر فروشی سازش اور مودی کی کامیابی کی دعائیں مداخلت تھی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ 4 سال میں پاکستان کے قرض میں 20 ہزار سے زائد کا اضافہ عمرانی سازش تھی، تاریخی مہنگائی عوام کے خلاف سازش اور آٹا چینی دوائی کھاد کی چوری مافیاز کی مداخلت تھی۔
Comments are closed.