حکمران اتحادی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ واقعی بہادر لیڈر ہیں تو گرفتاری دے دیں۔
ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے سوال اٹھایا کہ کہاں ہے ایک پاکستان ایک قانون اورقانون کی حکمرانی؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان گرفتاری سے بچنے کے لیے کارکنوں کو ریاست، عدالت اور قانون کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔
پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا انتشار فساد اور بے گناہ لوگوں کی لاشیں گرانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، آصف زرداری اور فریال تالپور گرفتار ہوسکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں؟
Comments are closed.