سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو نفسیاتی معائنہ کرانے کا مشورہ دے دیا۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اپنے حسد کے لیے ملک کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ وزارت عظمی پر بیٹھے عمران خان کا نفسیاتی معائنہ کرایا جائے، وہ اپنی حسد کے لیے ملک داؤ پر لگارہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو بلاک اور تنظیموں کو کالعدم قرار دیا جارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ رول آف لاء کا بحران عمران خان کی حکومت کے بعد شروع ہوا۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اس شخص کو یہ نہیں پتا کہ اس کی پالیسیاں ملک کی معیشت کو جس طرح تباہ کررہی ہیں، اس کے کیا اثرات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے لئے فوری طور پر نفیساتی معالج کا بندوبست کیا جائے۔
Comments are closed.