سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک عدم اعتماد کے وقت عمران خان کی سوچ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آخری دن تک سمجھتے رہے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس رات متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) حکومت چھوڑ کر چلی گئی تو میں بھی سمجھ گیا کہ باپ ہمارے ساتھ نہیں۔
دوسری جانب جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی۔
دوران گفتگو چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیروں کی اوقات، وژن اور سوچ نہیں ہے، ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڈ کو بات کرنا نہیں آتی۔
Comments are closed.