ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسوفٹ کے بانی ارب پتی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دنیا کو درپیش مختلف چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور بل گیٹس نے کورونا کی موجودہ صورتحال، پولیو کے خاتمے کی مہم اور صحت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے وبا کے بعد کی زندگی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ 2019 جیسی زندگی 2022 کے اواخر تک ممکن ہوجائے گی۔

وزیراعظم نے بل گیٹس کو اپنے 10 بلین ٹری سونامی اقدام سے آگاہ کیا، بل گیٹس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔

بل گیٹس نے کہا کہ دنیا کو کو موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، کورونا کے باوجود ملک میں پولیو کے خاتمے کی بھرپورمہم جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.