وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں وہ اور دیگر پی ٹی آئی رہنما اداروں کی شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان غیر اخلاقی زبان اور جھوٹے بہتان مخالفین پر لگاتے رہے ہیں اور اب وہ وہی زبان جج صاحبان، الیکشن کمشنر کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان اب بہتان تراشی افواج پاکستان کے سینئر افسران کے خلاف کر رہے ہیں، انہوں نے معزز عدالتوں اور الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا، وہ اب ان افسران پر بھی تنقید کر کے دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد ہے کہ ہر ادارہ ان کی ٹائیگر فورس کی طرح کام کرے، انہوں نے اپنے ناپاک عزائم کو ختم نہ کیا تو عوام انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
شرجیل میمن مزید کا کہنا ہے کہ پوری قوم عدلیہ، افواج اور الیکشن کمیشن کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، عمران خان کے ساتھ لاڈلے والا سلوک رکھا گیا ہے، انہوں نے جتنی بھی حدیں پارکیں، اس کی واحد وجہ اس کو مسلسل ڈھیل دی گئی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان افواج کے جن افسران کے نام لے رہے ہیں ان کا شاندار پروفیشنل کیریئر رہا ہے۔
Comments are closed.