پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

عمران خان اب بھی جی ایچ کیو کو آواز لگا رہے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ جنرل باجوہ کے قصیدے پڑھتے تھے، اب برائیاں کر رہے ہیں، ان پر اب کون اعتبار کرے گا؟

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘‘میں گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے قریب ترین لوگ بھی اعتبار نہیں کرتے، عمران خان اب بھی جی ایچ کیوکو آواز لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپنی دولت کی ہوس اور اقتدار سے ڈکٹیشن لیتا ہے، عمران خان کے مفادات کا محور اس کی اپنی ذات ہے، اس کے اقتدار کا نشہ ٹوٹ رہا ہے، اسے اقتدار کے مزے یاد آتے ہیں۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف ماضی سے ڈی لنک کریں گے، جنرل باجوہ نے اپنی مدت میں ڈی لنک کیا تھا، جنرل باجوہ نے نیوٹریلٹی پاکستان اور آئین کے حق میں اختیار کی، جنرل باجوہ نے ایکسٹیشن کےلیے نیوٹریلٹی اختیار نہیں کی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس میں اخلاقی جرات نہیں کہ فنانشل ٹائمز پر مقدمہ کرے، یہ نہیں کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.