پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کرسی ایک جہاز کی مرہونِ منت ہے، جہاز ملتان سے لاہور آیا تو پنجاب حکومت ختم، اسلام آباد آیا تو وفاقی حکومت فارغ ہوجائے گی۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ڈسکہ کا الیکشن نہیں آٹا، چینی، بجلی، گیس چوروں کے خلاف ریفرنڈم کا نتیجہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے ان چوروں کو مسترد کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے سونامی کا نعرہ لگایا اب انقلاب کا نعرہ لگا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے اندر گروپس بن رہے ہیں۔
Comments are closed.