پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ نہ بنانے کو اپنی حکومت کی غلطی قرار دے دیا۔
نیوز کانفرنس میں ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان اور قاسم سوری پر بغاوت کا مقدمہ نہ بنانا غلطی تھی۔
ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو اپنے آئینی کردار تک محدود رہنے پر گالیاں دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈسکہ الیکشن اور الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے معاملے پر الیکشن کمیشن خلاف مذموم مہم کا آغاز کیا تھا۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اسی وقت سخت کارروائی کرنی چاہیے تھی۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ قاسم سوری کے خلاف بھی آرٹیکل 6 پر کارروائی ہونی چاہیے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے تھے جیسے ان کی حکومت بنائی تھی اسی طرح بچائی اور چلائی بھی جائے۔ لفظ نیوٹرل کو گالی بنا کر جانور تک کہا گیا۔
فواد چوہدری کے بارے میں ملک احمد خان نے کہا یہ وہ فواد نہیں جسے وہ جانتے تھے، مگر جو کچھ بھی ہو، انہیں ہتھکڑیاں اور چادر ڈال کر نہیں لانا چاہیے تھا۔
Comments are closed.