لاہور میں شہید کانسٹیبل کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نیازی جلسے جلوس کرو مگر انتشار نہیں کرنے دیں گے، وہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کرنا چاہتا ہے، ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ خونی مارچ کی دھمکیاں کس کو دے رہے تھے، عمران خان نے قوم کو بھوک اور افلاس کے علاوہ کچھ نہیں دیا، عمران خان ایک ڈرپوک آدمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل کی شہادت اسی دھمکیوں کا شاخسانہ ہے جو عمران خان اپنے جلسوں میں دیتا ہے، ہم عمران خان کی انتشار کی سیاست کو دفن کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب تک میری جان میں جان ہے میں اپنے حلف پر قائم رہوں گا اس کی پاسداری کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم 25 مئی کو انتشار کی سیاست نہیں کرنے دیں گے، 26 مئی کا دن ان شاء اللّٰہ نئی صبح کیساتھ طلوع ہوگا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ مجھےعوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا، پاکستان بچ جائے گا،معیشت بحال ہو جائے گی تو سیاست بھی چلتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی جیت ضروری نہیں، آئین و قانون کی جیت ضروری ہے۔
Comments are closed.