بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران بتائیں پاکستانیوں کو غلیظ گالیوں سے نواز کر کن کو پیغام دیا گیا؟ پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ پاکستانیوں کو غلیظ گالیوں سے نواز کر کن غیر ملکی آقاؤں کو خوش کر کے پیغام دیا گیا؟

اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایسی تقریب میں شرکت کی جس میں پشاور اور فیصل آباد کے شہریوں کو غلیظ گالیوں سے منسوب کیا گیا۔

اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ ‏کیا عمران اور اُن کے ساتھیوں میں اتنی اخلاقی جرات ہے وہ ڈالروں کے عوض گالیوں سے بھی پاکستانی قوم کو آگاہ کریں۔

پرویز رشید نے کہا کہ گالیاں تقریب کے منتظم عارف نقوی نے پشاور اور فیصل آباد کے ناموں کے لیے تجویز دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.