وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، وفاقی حکومت انکے خلاف کسی آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم سنایا گیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عدالت نے غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا ہے، قانونی طریقے سے نہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے خلاف مقدمات اور عید تعطیلات کے دوران زمان پارک پر ممکنہ آپریشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
Comments are closed.