سلطنت عمان نے ملک کی تمام سرحدیں تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے انسداد کے لیے قائم اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے کہا کہ عمان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ملک میں گزشتہ عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں اضافہ پریشانی کا باعث ہے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کی سلامتی کا تقاضا ہے کہ ملک کی تمام سرحدیں تا حکم ثانی بند رہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.