چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان، علیمہ خان اور نورین نیازی کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو عمارتوں کی فکر ہے، انسانی جانوں کی کوئی قدر نہیں، جناح ہاؤس پر حملہ انہوں نے خود کرایا، جس گیٹ پر ہم تھے وہ بند تھا۔
لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد وہ ہیں جو اپنے لوگوں کو مار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ جن عمارتوں کی فکر کر رہے ہیں وہ ہمارے پیسوں سے بنی ہیں، کور کمانڈر ہاؤس پر انہوں نے خود حملہ کیا، ہم خود وہاں موجود تھے۔
ڈاکٹر عظمیٰ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے خود جواز بنا کر حملہ کروایا جس گیٹ پر ہم تھے بند تھا۔
نورین نیازی کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں شرپسند نہیں، مہذب لوگ ہیں، عمران نے کسی کو کسی پر حملہ کرنے کا نہیں کہا، ہم لوگوں کو منع کررہے تھے کہ یہ سب نہ کریں، یہ کام کرنے والے کون تھے، یہ تو ان کو بھی پتا ہے۔
Comments are closed.