
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف نااہلی ریفرنس پر سماعت5 اپریل تک ملتوی کردی۔
علی وزیر کے خلاف درخواست گزار پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فضل خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔
درخواست گزار کے وکیل نے علی وزیر کے بیانات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کیا، الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب نے درخواست گزار سے ایم این اے علی وزیر کے خلاف ایف آئی آر کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔
الیکشن کمیشن ممبر پنجاب نے استفسار کیا کہ علی وزیر ابھی کہاں ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ علی وزیر کراچی میں گرفتار ہیں۔
Comments are closed.