پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان اور مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں تکرار ہوگئی۔
احسن اقبال نے علی نواز اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے جونیئر ہیں، اس طرح باتیں نہ کریں، آپ کو میڈیا سیل والے پوائنٹس دے دیتے ہیں اور آپ یہاں آکر گفتگو کرتے ہیں۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ میرا توسیاست میں مریم سے زیادہ تجربہ ہے، ہم نے جو دھرنا دیا اس کے لیے جدوجہد کی تھی، پی ٹی آئی کا دھرنا پرامن طور پر اسلام آباد پہنچا تھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ کوئی ایسی مثال قائم نہ کی جائے کہ کل حکومت وقت سیاسی جماعتوں پر بھی پابندی لگادے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیراعظم اپنے علاوہ باقی سب کو چور اور ڈاکو سمجھتے ہیں، ہم نے نہیں پوچھا کہ زرداری صاحب اور فریال تالپور کی ضمانت کیسے ہوئی؟
احسن اقبال نے کہا کہ مذہبی انتہاپسندی کی سوچ خطرناک ہے، جتنی سزا ہم نے بھگتی ہے ہم پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مسئلے کا حل پابندی نہیں بات چیت ہے۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی آپس میں لڑائی ہے۔
Comments are closed.