وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی کی جانب سے سندھ حکومت کو چڑیا گھر کا انتظام سنبھالنے کی پیش کش کی گئی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نےچڑیا گھر کو تباہ کر دیا ہے کیوں کہ ان کا پورا نظام کرپشن میں ڈوبا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کو جنگلی حیات کے لیے بہترین اور عوامی تفریح گاہ بنائیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی چڑیا گھر میں نایاب نسل کا سفید شیر غذا کی کمی کے سبب ہلاک ہو گیا تھا، شیر کے لاغر پن کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوئی تھی۔
Comments are closed.