لاہور ہائی کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو علی ترین کو بھجوائے گئے نوٹس پر حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا۔
ایف بی آر نے علی ترین کو غیر ملکی اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیجا تھا، عدالت عالیہ نے ادارے کو نوٹس پر حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے علی ترین کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
علی ترین نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ انکم ٹیکس ریٹرن میں تمام غیر ملکی اثاثے ڈکلیئر کر رکھے ہیں۔
انہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ ایف بی آر کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
عدالت نے اس معاملے پر ایف بی آر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
Comments are closed.