بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علیم خان حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری میں شریک نہیں ہونگے

پاکستان تحریکِ انصاف سے ناراض رہنما عبدالعلیم خان آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔

عبدالعلیم خان کے ترجمان کے مطابق عبدالعلیم خان ان دنوں فیملی کے ہمراہ بیرونِ ملک نجی دورے پر ہیں، جس کی وجہ سے وہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تقریبِ حلف برداری میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

عبدالعلیم خان کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ عبدالعلیم خان گروپ کے دیگر ارکان تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے معاملے پر خط و کتابت ہوا۔

ترجمان عبدالعلیم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کی واپسی آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج متوقع ہے۔

تقریبِ حلف برداری میں وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اسلام آباد سے لاہور روانگی میں تاخیر ہے لہٰذا حلف برداری کی تقریب کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ تقریبِ حلف برداری شام 4 بجے ہوگی۔

اس سے قبل ایوانِ صدر کو ہائی کورٹ کا حکم موصول ہوا تھا، جس کے بعد ایوانِ صدر نے وزیرِ اعظم ہاؤس سے رائے مانگ لی تھی۔

وزیرِ اعظم ہاؤس نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو وزیرِ اعلیٰ کا حلف لینے کا مشورہ دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.