مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
انہوں نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔
عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ ’پچھلے دو دن سے طبیعت خراب چل رہی تھی،آج گھر پہ ٹیسٹ کرنے کے بعد آخرکار مجھے بھی کورونا ہو گیا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ویکسین اور بوسٹر لگوا چکی ہوں، اس کورونا نے میرا سب کچھ چھین لیا تھا۔‘
ترجمان نون لیگ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ براہِ کرم سب لوگ احتیاط کریں،اللہ پاک تمام بیماروں کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں،آمین
یاد رہے کہ رواں ماہ 19 تاریخ کو مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔
Comments are closed.