اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے پولیس پر حملہ آور ہونے کا الزام عائد کردیا اور کہا کہ ایک ایک زخم کا بدلہ لیں گے۔
گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد کے تھانہ سٹی کے باہر رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی وزیرآباد نے ہم پر دھاوا بولا۔
انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس چیک کرنے کے بہانے ملازمین پر تشدد کیا گیا، میں چھڑوانےآیا تو مجھے بھی گاڑی میں ڈال دیا گیا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پولیس نے میرے ڈرائیور اور ویڈیو بنانے والے راہ گیروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سی پی او اور آر پی او کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں، ہم ایک ایک زخم کا بدلہ لیں گے۔
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ اگر الیکشن حکمران جماعت کے بجائے پولیس نے لڑنا ہےتو ہم اس پولیس سے بھی نمٹنا جانتے ہیں۔
Comments are closed.