منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

عطاء تاڑر کی گاڑی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تاڑر کی گاڑی کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر تلخ کلامی کے بعد پولیس کی نفری بھی اسمبلی گیٹ پر پہنچ گئی۔

بعد ازاں لیگی ارکان زبردستی گیٹ کھلوا کر عطاء اللّٰہ تاڑر کی گاڑی کو اندر لے گئے۔

اس موقع پر عطاء تاڑر نے کہا کہ میری گاڑی اندر نہیں جائے گی تو کسی کی بھی نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ وفاقی وزراء پنجاب اسمبلی نہیں آ سکیں گے، یہ لوگ وزراء کو کیسے روک سکتے ہیں؟

عطاء اللّٰہ تاڑر نے یہ بھی کہا کہ یہ گجرات کی یونین کونسل نہیں ہے، رانا ثناء اللّٰہ بھی آئیں گے اور دیگر لیڈرز بھی آئیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.