وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سستی شہرت کے بھوکے عطاء تارڑ میڈیا اسکرین پر زندہ رہنے کیلئے پھر سے ڈرامہ رچانے کی کوشش میں ہیں۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کہی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ حکومت ایک جانب مذہبی انتہا پسندی پر مبنی دھرنوں سے عوام کو ملنے والی اذیت کا سدباب کر رہی ہے تو دوسری جانب سیاسی انتہاپسند نون لیگ کی جانب سے کارکنان کو جاتی امراء آنےکی کال دی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے خلاف حکومت کوئی قدم نہیں اٹھائے گی، جاتی امراء آپ کی ملکیت ہے تو اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے کی بجائے ملکیت ثابت کریں۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ 35سال کسی نے ان ناجائز جائیدادوں کے بارے میں نہ پوچھا، کیونکہ 30 سال تک کرپٹ شاہی ٹبر برسر اقتدار رہا لیکن اب ناصرف پوچھا جائے گا بلکہ پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔
Comments are closed.