جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

عزیر بلوچ کے خلاف قتل کیس میں اہم پیش رفت

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، عینی شاہدین نے کمرہ عدالت میں عزیر بلوچ کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عزیر بلوچ کے خلاف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ مقتول کے والد عبدالطیف سمیت 3 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کروادیے، جبکہ  شناخت پریڈ کے دوران گواہوں نے عزیر بلوچ کو شناخت سے انکار کردیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کے قتل میں عزیر بلوچ کو نامزد ہی نہیں کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ پر 2012 میں کلری میں علی محمد نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کو مزید گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.