اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

عرفی جاوید کی اہلِ خانہ کیساتھ انٹری، مداحوں کا دلچسپ تبصرہ

بھارتی ماڈل عرفی جاوید اپنے انوکھے اور اچھوتے پہناوؤں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں اور اپنے پہناوے کی وجہ سے ہی مداحوں کو متاثر کرنے میں کبھی ناکام نظر نہیں آتیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

عرفی جاوید  نے میڈیا کے سامنے اپنی فیملی کے ساتھ انٹری دی تو سب ان کی فیملی کو دیکھ کر حیران ہوگئے۔ عرفی جاوید کے ہمراہ ان کی بہن، والدہ اور نانی موجود تھیں۔

بھارتی ماڈلز نے فوٹوگرافرز کے سامنے اپنی فیملی کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ میری نانی ہیں اور والدہ سے ملواتے وقت ان کے بارے میں بھی بتایا تو لوگوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو بالکل آپ کی بہن لگ رہی ہیں، جس پر عرفی جاوید نے کہا کہ نہیں یہ میری والدہ ہیں۔

عرفی جاوید کی نانی ایک روایتی نانی کی طرح ہی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں، جبکہ والدہ اور بہن کچھ مختلف نظر آئیں۔ 

انکی اس ویڈیو پر مداح یہ تبصرہ کرتے ہوئے بھی نظر آئے کہ "عرفی کے گھر والے بہت معصوم ہیں۔”

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.