اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

سراج الحق کس اخلاقی بنیاد پر کراچی کی میئر شپ کا حق جتا رہے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سراج الحق کس اخلاقی بنیاد پر کراچی کی میئر شپ کا حق جتا رہے ہیں؟ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے جھوٹے خوابوں کو مسترد کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سراج الحق کی پریس کانفرنس جماعت اسلامی کی غیر جمہوری سوچ کو بےنقاب کر رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے شہزادے کی خواہش تھی کہ میئر کراچی پیپلز پارٹی کا ہونا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مشرف ایل ایف او کو آئین سے ٹیگ کرنے میں جماعت اسلامی کا اہم کردار تھا۔ تحریک انصاف کے فارورڈ گروپ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں مانا حافظ نعیم کس کھیت کی مولی ہے؟

انکا کہنا تھا کہ ایک آمر نے عبدالستار افغانی اور دوسرے نے نعمت اللّٰہ خان کو کراچی پر مسلط کیا تھا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام جمہوری آزادی حاصل کرچکے ہیں، مرتضیٰ وہاب کا میئر کراچی منتخب ہونا اس کی واضح دلیل ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غنڈہ گردی، دھونس دھمکی سے ہم نہ پہلے ڈرے ہیں نہ اب ڈریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری انتخابات جیت کر وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.