ہفتہ 27؍ربیع الاول 1445ھ14؍اکتوبر 2023ء

عرب ٹی وی کے اینکر کے سابق نائب اسرائیلی وزیر سے سخت سوالات

عرب ٹی وی کے اینکر نے سابق نائب اسرائیلی وزیر خارجہ ڈینی ایلن سے سخت سوالات پوچھ لیے۔

سابق اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ حماس کے سرینڈر کرنے پر غزہ کی ناکہ بندی ختم کر دیں گے، غزہ کے شہریوں کیلئے انسانی راہداری چاہتے ہیں۔

اسرائیل کی وزیرِ اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی ہو گئیں۔

انسانی راہداری کے بیان پر اینکر نے سابق اسرائیلی وزیر کو ٹوکا اور کہا کہ صرف ‘رفاہ بارڈر کے ذریعے’۔

اس پر سابق اسرائیلی وزیر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بالکل، وہ اور کہاں جائیں گے؟

ڈینی ایلن کے مسکرانے پر اینکر نے انہیں پھر ٹوکا اور کہا بصد احترام مسکرائیں نہیں، ایک طرف اسرائیل غزہ کے شہریوں پر بمباری کرنے کے ساتھ انہیں بچانے کا بیان دے رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.