hookup Illinois hookup Blooming Grove hookup Telford Pennsylvania galaxy s10 stereo hookup hookup Wurtsboro NY curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عرب خلانورد بین الاقوامی خلائی مرکز پر 6 مہینے گزارنے کیلئے منتخب

سلطان النیادی پہلے عرب خلانورد ہوں گے جو بین الاقوامی خلائی مرکز (آئی ایس ایس) پر چھ ماہ گزاریں گے۔

متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے سلطان اس مشن میں شامل ہیں جو 2023 کی بہار میں شروع ہوگا۔

اس مشن کے ساتھ ہی یو اے ای 11 واں ملک ہوگا جس کی طرف سے ایک طویل عرصے کے لیے خلا میں مشن روانہ کیا جائے گا۔

ملک کے صدر شیخ زاید النہیان نے خلانورد کو مبارک باد پیش کی، انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی سنگ میل یو اے ای کے خلائی پروگرام کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہو رہا ہے۔

رواں برس اپریل میں عرب امارات نے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت آئی ایس ایس پر 182 دنوں کے لیے خلانورد کو بھیجنا تھا۔

قبل ازیں حزا المنصوری یو اے ای کے پہلے خلانورد تھے جنہوں نے ستمبر 2019 میں آئی ایس ایس کا دورہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.