بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عرب خاتون پہلی مرتبہ ومبلڈن کے فائنل میں

پہلی مرتبہ ایک عرب خاتون کھلاڑی ٹینس کے سب سے بڑے ایونٹ ومبلڈن کے خواتین مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ 

تیونس سے تعلق رکھنے والی اونس جیبیور نے ویمن سنگلز سیمی فائنل میں جرمن حریف تتیانا ماریہ کو 1-2 سے شکست دی۔ 

واضح رہے کہ اونس جیبیور ومبلڈن ٹینس فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب خاتون ہیں۔

خیال رہے کہ تیونس کی خاتون کھلاڑی پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلم فائنل میں پہنچی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.