بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خاتون کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر ایک بندے کو بلیک میل کیا گیا، رانا مشہود

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ چیئرمین نیب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، ایک خاتون کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر ایک بندے کو بلیک میل کیا گیا۔

کالم میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ جاوید اقبال کو کسی عزیز کے ذریعے پیشکش کی گئی وہ نیب سے استعفیٰ دے دیں تو ان کو سینیٹر بنا دیا جائے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ عہدوں پر بیٹھے ہوئے لوگ اگر خواتین سائل کا اس طرح استحصال کریں تو ان کے پاس کیا فورم ہے؟

رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان پر ایک ایسا شخص مسلط ہوا تھا جو اپنے مقاصد کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اس معاملے کی مکمل انکوائری کی جائے گی، پی اے سی میں بھی معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ ایسا شخص کسی عہدے پر رہنے کے قابل نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.