بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی سپریم کورٹ سے رہائی کا پروانہ ملنے کے باوجود محمد زبیر زیر حراست رہیں گے

بھارت کی سپریم کورٹ نے پچھلے مہینے گرفتار کیے گئے مسلم صحافی محمد زبیر کو ضمانت پر رہا کر دیا لیکن وہ ایک دوسرے مقدمے کی وجہ سے پولیس کی حراست میں ہی رہیں گے۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی کی پولیس نے 2018ء کے ایک ٹوئٹ کو بہانہ بنا کر گرفتار کیے گئے مسلمان صحافی محمد زبیر پر نئےالزامات لگا دیئے

محمد زبیر نے ایک فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ بنائی تھی اور وہ بھارت میں مسلم اقلیت کے خلاف ہونے والے حکومتی اقدامات پر تنقیدی ٹوئٹس کرتے تھے۔

محمد زبیر کو ہندوؤں کی مذہبی شخصیات کی توہین کا الزام لگا کر گرفتار کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے محمد زبیر کو 5 روز کی ضمانت پر رہا کیا اور انہیں ٹوئٹ کرنے یا کسی بھی الیکٹرانک شواہد میں رد و بدل نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.