عراق کے صوبے دہوک میں راکٹ حملے پر ترکی نے عراق کا الزام مسترد کر دیا۔
ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی نے عراق میں شہریوں پر حملہ نہیں کیا، عراق میں ریزورٹ پر ہونے والا حملہ دہشت گرد حملہ تھا۔
گذشتہ روز شمالی عراق کے کردستان ریجن کے شہر زاخو میں تفریحی مقام پر ہونے والے حملے میں 8 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے تھے۔
عراق نے حملے کا الزام ترکی پر لگایا اور ترک سفیر کو طلب کر کے حملے پر احتجاج بھی کیا ہے۔
Comments are closed.