جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عراق میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

عراق میں انتخابی ڈیوٹی کے دوران ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک پائلٹ ہلاک اور  دوسرا زخمی ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزارتِ دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منگل کو تباہ ہونے والا فوجی ہیلی کاپٹر صوبائی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے کام  پر معمور تھا۔

رپورٹس کے مطابق کرکوک کے جنوب میں واقع طوز خورماتو کے ایئر بیس سے پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو ہونے والے صوبائی کونسل کے انتخابات میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.